Add Poetry

اک لڑکی تھی وہ

Poet: Nasir Ali By: Nasir Ali, Islamabad

اک لڑکی تھی وہ

چنچل سی شوخ سی
پگلی سی شرمیلی سی
نادان سی دیوانی سی
بھولی سی بے تاب سی
پھولوں میں گلاب سی

اک لڑکی تھی وہ

حسن کا سرچشمہ تھی وہ
قدرت کا کرشمہ تھی وہ
جاگتے میں سپنا تھی وہ
اپنے من آس تھی وہ
ہر پل میرے پاس تھی وہ

اک لڑکی تھی وہ

دکھتی تھی چاند کی ماند
ہنستی تھی بھول کی ماند
چلتی تھی لہروں کی ماند
پرستاں میں پری کی ماند
گلستاں میں کلی کی ماند

اک لڑکی تھی وہ

اپنا وہ کلام تھی
دل کا پیام تھی
چاہنے کو چاہ تھی
صحرا میں راہ تھی
تاریکیوں میں شمع تھی

اک لڑکی تھی وہ

حیا کا وہ پیکر تھی بس
قلب کا وہ محور تھی بس
حسن کا شباب تھی بس
چمکتا مہتاب تھی بس
ناصر کا وہ خواب تھی بس

اک لڑکی تھی وہ

Rate it:
Views: 1938
27 Jul, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets