اک مورنی سی دل میں ہے لئے نین شرابی

Poet: Muhammad Zia Siddiqui By: Muhammad Zia Siddiqui, Islamabad

وہ چاند سا مکھڑا اور ہونٹ گلابی
اک مورنی سی دل میں ہے لئے نین شرابی

ہر سمت اداؤں کے نئے جال بچھا کے
دیوانہ بنا ڈالا مجھے نظریں ملا کے

وہ چھت کی منڈیروں پہ گھنے پیڑ کے سائے
روداد محبت مجھے ہر روز سنائے

انداز تخیل سے میری بانہوں میں آ کر
مخمور سی آنکھوں میں کئی سپنے سجا کر

سانسوں کی تپش دل میں نئی آگ لگا دے
اور وادی زینت تو میرے ہوش اڑا دے

وہ پہروں ملاقات مسلسل کا بہانہ
آتا ہے بہت یاد مجھے گزرا زمانہ

لبریز ہوا جاتا ہے پیمانہ الفت
قسمت سے ملا کرتی ہے ضیاء ایسی محبت

Rate it:
Views: 689
07 Oct, 2009