اکثر ایسا کیوں ہوتا ہے بے سوچے ماضی یاد آجاتا ہے
Poet: Aik banda By: aik banda, londonاکثر ایسا کیوں ہوتا ہے
 بے سوچے ماضی یاد آجاتا ہے
 وہ گزرے ہوے لمحے
 وہ ان گنت باتیں
 وہ ایک دوسرے کو دیکھ کر مسکرانا
 بار بار ملاقات کا منتظر رہنا
 
 وہ آنکھوں کا بولنا
 اور لبوں کا خاموش رھنا
 بظاھر خاموش رہنا اور
 سب کچھ بھی سمجانا
 وہ بیٹھ کر دوسروں کے مسئلوں کحل کرنا
 وہ بلا وجہ کا رو ٹھنا
 اور جلد مان بھی جانا
 
 تمہیں تو معلوم ہے جاناں
 میں تمہاری آنکھوں میں آنسو 
 دیکھ نہیں سکتا
 میں وہ شہر ملک چھوڑ آیا
 ساتھ اپنا آپ بھی وہاں ہی چھوڑ آیا
 
 اکثر ایسا کیوں ہوتا ہے
 بے سوچے ماضی یاد آجاتا ہے
More Love / Romantic Poetry






