ایاز ٹوٹے ہوئے گلاب سا ہے
Poet: Ahmad Faisal Ayaz By: Ahmad Faisal Ayaz, Hafizabadدل میں اٹھا اک اضطراب سا ہے
تیرا جانا بڑا عذاب سا ہے
دھندلا سا کیوں دکھائی دیتا ہے
یادوں کا موسم خراب سا ہے
عجب موسم ہے یہ بہاروں کا
ہم کو لگتا ترے شباب سا ہے
کیسا ہوتا ہے یہ محبت کا نشہ
لوگ کہتے ہیں کہ شراب سا ہے
بکھرا بکھرا سا پتیوں کی طرح
ایاز ٹوٹے ہوئے گلاب سا ہے
More Love / Romantic Poetry






