ایسے بھی غریبوں سے شرارت نہیں کرتے

Poet: Habib By: Habib Afridi, dubai

ہونٹوں کو سی چکے ہیں شکایت نہیں کرتے
یہ بات نہیں ہے کہ محبت نہیں کرتے

نغمات لکھے ہم نے محبت کے ہمیشہ
الزام یہ ہم پر ہے عبادت نہیں کرتے

پھر جھوٹی تسلی کی دوا دے چلے ہم کو
ایسے بھی غریبوں سے شرارت نہیں کرتے
 

Rate it:
Views: 528
01 Nov, 2009