ایسے ہونٹوں پہ تبسم کو سجایا جائے
سحر کی گود میں اک پھول کھلایا جائے
تم چلو آج کی خواہش پہ تو ملنے آؤ
اور پھر چاہو تو تم پھر سے نبھایا جائے
تیری آنکھوں میں کسی یاس کا پانی بن کر
تیری ہستی پہ مجھے آج بھلایا جائے
حوصلہ دل میں رہے پیار نبھانا ہے کٹھن
پیار ہو جائے تو دشمن پہ لگایا جائے
میرے محبوب محبت میں سدا تیرے لئے
اچھا لگتا ہے مجھے دستِ دعا پایا جائے
تجھ سے اظہار محبت کا سلیقہ یہ ہے
ہم کو ہر حال میں ہر غم کو بھلایا جائے
ایسی بے نام وٖفاؤں سے کنارہ کرتے
ایسی قسمت پہ یہاں رقص منایا جائے
وہ جو اترے کبھی دل میں ترے خوشبو بن کر
وشمہ اس باغ بہاراں کو بھی پایا جائے