Add Poetry

ایک ایک کرکے ساڑے اپنی عزت کے ورکے

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL GILL, Gujranwala

ہوائے غم نے بکھیر دئیے محبت کے ورکے
بکھرے بکھرے پڑے ہیں چاہت کے ورکے

کررہا ہوں تلاش ترا نام بڑی دیر سے
پتہ نہیں کہاں کہاں ہیں قسمت کے ورکے

پھٹ رہے ہیں بھیگ کے آنسوؤں میں کتنے
شبِ فراق میں روز میری حسرت کے ورکے

ذکر ترا بھی موجود ہے غور کرو ذرا
کتابِ حیات میں ہیں جہاں ذلت کے ورکے

شمع جلا کے عشق کی شبِ مہتاب میں
ایک ایک کرکے ساڑے اپنی عزت کے ورکے

بلندیاں اِس قدر تھیں کہ زمین بے خبر رہی
نہالؔ آسمان میں اُڑتے رہے شہرت کے ورکے

Rate it:
Views: 320
22 Jan, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets