ایک تم جیسا،،ایک مجھ جیسا

Poet: By: Rania, Lahore

سنو
ایک کام کرنا
چاند سے تھوڑی سی مٹی لانا
اس سے تم پیارے سے دو بُت بنانا
ایک تم جیسا
ایک مجھ جیسا
پھر انکو تم توڑ دینا
پھر ان سے دو اور بنانا
ایک تم جیسا
ایک مجھ جیسا
تا کہ
تم میں کچھ کچھ ''میں'' رہ جاؤں
اور
مجھ میں کچھ کچھ ''تم''

Rate it:
Views: 1677
04 Oct, 2016