ایک پگلی، ایک دیوانہ

Poet: UA By: UA, Lahore

وہ بھی خود سے اسکی باتیں کرتا ہے
اور وہ خود سے اسکی باتیں کرتی ہے

وہ بھِی اپنے دیوانے پن کا دیوانہ
اور وہ اپنے پاگل پن کی پگلی ہے

دونوں تنہائی میں اشک بہاتے ہیں
محفل میں دونوں ہی مسکراتے ہیں

دونوں اک دوجے پہ جیسے مرتے ہیں
دل کی باتیں کہنے سے پر ڈرتے ہیں

دونوں کی قسمت کے ستارے جدا جدا
لیکن دونوں کا دل اک دوجے سے جڑا

وہ بھِی اپنے دیوانے پن کا دیوانہ
اور وہ اپنے پاگل پن کی پگلی ہے

وہ بھی خود سے اسکی باتیں کرتا ہے
اور وہ خود سے اسکی باتیں کرتی ہے

Rate it:
Views: 568
21 Mar, 2017