اے دل چلو ۔ ۔ ۔۔
Poet: kanwal naveed By: کنول نوید, karachiاے دل چلو خطا کر کے دیکھیں
بے وفا سے ہم وفا کر کے دیکھیں
عشاق کے لیے ہے یہ اصول مسلم
زندگی کو اپنی سزا کر کے دیکھیں
ملیں گئے نہیں مگر چاہت ہے اُن کی
کیوں نہ ہم بھی دُعا کر کے دیکھیں
اگر چاہت ہو تو محبت ہو جائے ابدی
خود کو خود سے جداکر کے دیکھیں
کہہ دیں نہیں ہمیں ان سے محبت
آج خود سے کنول دغا کر کے دیکھیں
More Love / Romantic Poetry






