اے دوست آپ تو کمال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghahamاے دوست آپ تو کمال کر جاتے ہو
الٹی چھری سے مجھے ہلال کر جاتے ہو
لوٹ کر لے جاتے ہو میرے دل کا سکون
جب بھی ملتے ہو کنگال کر جاتے ہو
اور سبھی چیزیں بکھری پڑی رہتی ہیں
اپنے خط الماری میں سنبھال کر جاتے ہو
جب بھی دیکھتا ہوں کوئی کھاتا پیتا چہرہ
پھر تم مجھے بہت ہی یاد آتے ہو
ہم تو آپ کے ودیارتھی ہیں جاناں
پھر ہمیں محبت کا قاعدہ کیوں نہیں پڑھاتے ہو
More Love / Romantic Poetry






