بات اچھی ہو تو کانوں کے حوالے کردو
Poet: شایان غلامی By: Shayan Ghulami, Alipurبات اچھی ہو تو کانوں کے حوالے کردو
ورنہ ہر بات ہواؤں کے حوالے کردو
نظم کو نثر میں تبدیل اگر کرنا ہو
اپنے مفہوم کو لفظوں کے حوالے کردو
موت بھی دور سے کچھ دیر ٹھیرجائیگی
زندگی وار کے ماوں کے حوالے کردو
کامیابی تو قدم چومےگی ہر منزل پر
مذہبی سوچ کو بچوں کے حوالے کردو
خواب محنت سے حقیقت میں بدل جائینگے
اپنے مضبوط ارادوں کے حوالے کردو
اتنی پرواز بھی اچھی نہیں ہوتی شایانؔ
عرش کے خواب پرندوں کے حوالے کردو
More Love / Romantic Poetry






