بات کس کس سے ہو گئی میری
تو جو پلکیں بھگو گئی میری
جب سے اپنا علاج کروایا
شاعری ختم ہو گئی میری
کون سی بات پر گرا آنسو
کون سی چیز کھو گئی میری
اب نہ خوابوں کا تذکرہ کرنا
نیند برباد ہو گئی میری
خواب جتنے تھے سارے بھول گیا
جب سے فہرست کھو گئی میری
جاگتا کیوں ہوں رات بھر عامرؔ
اب تو قسمت بھی سو گئی میری