Add Poetry

بارشوں کے موسم میں

Poet: Ijaz Maqbool Aajiz By: Ijaz Maqbool Aajiz, Lahore

💜💜بارشوں کے موسم میں💜

بارشوں کے موسم میں بھیگتے تو ہو گے تم💕
یاد جب کبھی آئے سوچتے تو ہو گے تم

میری ادائے ناز کا قرض تم پہ آج تک
رات کے اندھیروں ڈوبتے تو ہو گے تم

میں بلائے مرض کا مستند حوالا ہوں
آخری محبت کو ڈھونڈتے تو ہو گے تم

خوب تر میں بہتا ہوں یہ بارشوں دین ہے
نیم تر کثافتوں کو تولتے تو ہو گے تم

اب یہ موسموں پہ ہے کہ کس کی بات مان لیں
سرد شام رات میں کانپتے تو ہو گے تم

میں مریضِ عشق تھا تم وفائے کاملاں
حسرتوں کے باب کو روندتے تو ہو گے تم

شوخیاں، آوارگی، سب کی سب تھیں ایک جاں
کچھ خیالِ آئنہ، بولتے تو ہو گے تم

ہم گزارشِ ادب، ہاتھ باندھ کر کھڑے
عشق کے فقیر کو مانتے تو ہو گے تم

آخری ضرورت تھی، تم میری تھی ناخد
آخری حقیقت کو جانتے تو ہو گے تم

ابتدا میں جام تھا انتہا کی آگ تھی
جسم کی ضرورت کو مانگتے تو ہو گے تم

بارشوں کے موسم میں بھیگتے تو ہو گے تم
یاد جب کبھی آئے سوچتے تو ہو گے تم

میں مریضِ عشق تھا تم وفائے کاملاں
حسرتوں کے باب کو روندتے تو ہو گے تم

Rate it:
Views: 256
11 Jan, 2021
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets