برسات میں تیرے آنے کی خبر آئی

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

بادل گرجا بجلی چمکی ساون کی جیسے رت آئی
پھر دل میں تیری یاد کی تڑپ آئی

گونج اٹھے ہیں نغمے تیری آمد پر
برسات میں تیرے آنے کی جب سے خبر آئی

ہر طرف ہریالی نے چادر اوڑھی ہے
پھر گلشن سے بلبل کی صدا آئی

اک عالم ہے روشنی کا پھیلا ہر جانب
شاید تیرے دیدار کی جھلک نظر آئی

Rate it:
Views: 452
12 May, 2011