Add Poetry

برسات کی رت اور بارش سے تھا اک جگ بھیگا

Poet: ا ے ایس عارف By: ا ے ایس عارف, Mississauga

تم ھو کہ اپنے گھر سے میر ے دل میں سمونے نکلے
اپنے ھاتھوں سے مالا مر ے سانسوں کی پرونے نکلے

برسات کی رت اور بارش سے تھا اک جگ بھیگا
ھم اسکے تر دامن سے اپنی آنکھوں کو بھیگونے نکلے

میکد ہ دور تھا اسکے کوچے میں ذرا ٹہر کر دیکھا
وہ سمجھے کہ میر ے در پر شب بھر کو سونے نکلے

انکی آنکھوں میں جو دیکھا مر ے جزبات نے آگے بڑھ کر
ٹوٹے ھوئے بکھرئے ھوئے ہر سو مٹی کے کھلونے نکلے

تجھ کو پانے کی طلب نہ باقی رھا ارمانوں کا شعور
ا ے صنم رھو بے فکر ھم خود کو خود سے کھونے نکلے

غم عاشقی کا ھوا اعلان جب دیر سمے اس روز
کتنے ھی سیانے تھے مر ے ساتھ گھر سے رونے نکلے

محبت لا حاصل ھے نہ سوچا تھا نہ سوچیں گے عارف
فرش کے باسی ھیں غافل ھیں عرش کو چھونے نکلے
 

Rate it:
Views: 495
28 Oct, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا تُمہاری یاد میں دِل کا نِظام کس کا تھا؟
یہ اِضطراب، یہ شوقِ دَوام کس کا تھا؟
جو بے نَقاب ہوا خواب میں، بتایا نہیں،
یہ حُسن، یہ نگہِ خوش کَلام کس کا تھا؟
سَکوتِ شَب میں جو دِل کو جَلا گیا آخر،
چَراغ کون تھا، شُعلۂ خام کس کا تھا؟
تُمہارے بعد جو تَنہائی کا سَفر گُزرا،
ہر ایک موڑ پہ سایہ، سَلام کس کا تھا؟
جو لَب ہِلے نہ کبھی، اَشک بَن کے بَہتا رہا،
وہ غَم تُمہارا تھا یا میرا نام کس کا تھا؟
جو زَخم دے کے بھی چُپ تھا، وہ شَخص کیسا تھا؟
نہ پُوچھ مجھ سے، وُہی اِنتقام کس کا تھا؟
دھُواں تھا دِل میں، مَگر روشنی سی باقی تھی،
جَلا جو خواب، وُہی احتشام کس کا تھا؟
جو زِندگی کو بِکھرنے سے روک لیتا تھا،
وہ حَرف، وہ دُعا، وہ کَلام کس کا تھا؟
سُنے بغیر جو خاموش ہو گیا مظہرؔ،
وہ آخری سا دِل آشوب جام کس کا تھا؟
نَظر میں عَکس رہا، دِل میں چُپ سا طُوفاں تھا،
یہ بے قَراری، یہ وَجد و قیام کس کا تھا؟
جو دَستِ غیر سے خط بھی ملا تو حَیرت تھی،
بِکھرتے حَرف میں وہ اِحترام کس کا تھا؟
کہیں سے آئی صَدا، اور سَب لَرز سے گئے،
یہ کَیف، یہ اَثر، یہ پَیام کس کا تھا؟
تُمہیں جو کہتے ہیں مظہرؔ وَفا سے دُور ہوا،
بَتاؤ ان کو، وُہی تو غُلام کس کا تھا؟
MAZHAR IQBAL GONDAL
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets