Add Poetry

برسوں لگے

Poet: Ayesh khan By: Ayesh Khan, karachi

شام غم کو بھلانے میں برسوں لگے
عائش ہم کو مسکرانے میں برسوں لگے

جس بات پہ ہم سے وہ روٹھ گیا بھولے سے
اس بات کو بھلانے میں اسے برسوں لگے

جان تھی لبوں پر اور دید کی تمنا تھی
بلانے پر بھی اسے آتے آتے برسوں لگے

یہ کب کہا ہم نے کہ ہم بھول گئے اسے
جسے اپنا بنانے میں ہمیں برسوں لگے

اور وہ بات تھی ایسی کہ بن گئی وہ سچ
جس کو چھپانے میں ہمیں برسوں لگے

تقدیر کے لکھے کو کون ٹال سکا عائش
مجھے اسکو یہ سمجھانے میں برسوں لگے

Rate it:
Views: 367
26 Apr, 2013
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets