تم میرے ہو، میرے رہنا بس اتنا کہوں گی
میرے سرتاج ہو تم، بس اتنا ہی کہوں گی
کہیں بھی جاؤ میرے دل سے دور نہ جانا
لوٹ کے پھر آجانا، بس اتنا ہی کہوں گی
یہ دل صرف تمھاری امانت ہے اور میں بھی
تم میری ہی امانت ہو، بس اتنا ہی کہوں گی
دل کی ہر دھڑکن میں تم ہی رچے بسے ہو
ہر دھڑکن تیری ہے، بس اتنا ہی کہوں گی
اپنے پیار میں تم نے مجھے رنگ دیا اتنا
تیرے رنگ میں رنگ گئی، بس اتنا کہوں گی
دنیا سے بے خبر ہوگئی میں تیرے پیار میں
اب جل تھل بھی کر دو، بس اتنا ہی کہوں گی
تیرا پیار ہی میری زندگی ہے میرا سہارا بھی
تم میرا سرمایہ حیات ہو، بس اتنا ہی کہوں گی