Add Poetry

بسا آنکھوں میں کوئی خواب بن کر

Poet: Naveed Ahmed Shakir By: Naveed Ahmed Shakir, Multan

بسا آنکھوں میں کوئی خواب بن کر
اترا پھر دل میں وہ عذاب بن کر

ہجر میں کیا حال رہا کیا بتا ئیں
بہا آنکھوں سے خون آب بن کر

تیرے پیجھے پھول تیری طرح نکلے
دھوکہ دے گئے کانٹے گلاب بن کر

سوال میرے رہ گئے سوال بن کر
آئے تیرے سوال جو جواب بن کر

تجھے کیا بتائیں گئے دنوں کی باتیں
آتے ہیں یاد وہ لمحے احتساب بن کر

عمر بھر اب تیری یادوں کو پڑھنا ہے
آیا ہے زندگی میں تو نصاب بن کر

غریب نہیں واقعی غریب تھا وہ شاکر
گزاری زندگی جس نے نواب بن کر

Rate it:
Views: 386
16 Feb, 2011
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets