دیئے ہیں اُس نے تو غم بھلائیں کیوں؟
چھوڑ کے در ترا اب جائیں کیوں؟
دل ہے میرا ترے سکول کی تختی نہیں
نام لکھ کے ترا اب مٹائیں کیوں؟
ناجانے کیسا ہے ؟ بچھڑنے والا مجھ سے
بنا اُس کے 14فروری منائیں کیوں؟
سارے دھوکا ہی دیتے ہیں محبت میں
بارہا محبتوں کے داؤ میں آئیں کیوں؟
پیسے والے ہیں شریک خریدنے کو وفا
ہم غریب ہے جناب بولی لگائیں کیوں؟
نہال سن کے لوگ ہنسی میں اُڑاتے ہیں
جذباتوں کے راز کسی کو بتائیں کیوں؟