بوسے کی سزا
Poet: Muhammad Naseer Ahsan By: Muhammad Naseer Ahsan, Islamabadحسینوں کا کوئی محشر بپا ہو
 ہمیں بھی ایک بو سے کی سزا ہو 
 
 قیامت کی نشانی اور کیا ہو 
 اگر رخسار پہ اک تل دھرا ہو 
 
 بڑے ہی شوق سے تختے پہ جھولیں 
 اگر پھندا وہی زلف سیاہ ہو 
 
 ہم ان سے پیار کر کے ہی رہیں گے 
 جواباً گرچہ دل اپنا تباہ ہو
More Love / Romantic Poetry






