بچھڑنے سے زرا پہلے
Poet: Abdul Waheed(Muskan) By: Abdul Waheed(Muskan), Haripurبچھڑنے سے زرا پہلے
تمہیں بھی سوچ لینا چاہئے تھا
تمہیں بھی سوچ لینا چاہئے تھا
کہ یوں چاہت کو ٹھکرایا نہیں کرتے
کہ یوں بیتے دنوں کو بھولنا اَََََچھا نہیں ہوتا
کہ یوں انجان بن کر چین سے جینا ہمارے واسطے
ممکن نہیں ہوگا
تمہیں بھی سوچ لینا چاہئے تھا
کہ وہ باتیں جو ہم اِِک دوسرے سے کر چکے ہیں
اب کبھی واپس نہ آئیں گے
کہ وہ لمحے جو ہم اِِِِک دوسرے میں جی چکے ہیں
پھر کبھی زندہ نہیں ہوں گے
بچھڑنے سے زرا پہلے
تمہیں بھی سوچ لینا چاہئے تھا
More Love / Romantic Poetry






