بڑی مشکل سے آمادہ ہوا ہے
Poet: اے بی شہزاد By: اے بی شہزاد, Mailsiبڑی مشکل سے آمادہ ہوا ہے
 ملیں گے اب کہیں وعدہ ہوا ہے
 
 مرا گاٶں اسے اچھا لگا ہے
 یہاں پر اس لیے ٹھہرا ہوا ہے
 
 بتا آثار چہرے کے رہے ہیں
 ذرا سا آج وہ سہما ہوا ہے
 
 سدھر پایا نہیں ہے زخم کھا کر
 نہیں وہ آج تو بدلا ہوا ہے
 
 گزاری زیست سوزِ ہجر میں ہے
 وہ کب سے سولی پر لٹکا ہوا ہے
 
 نہیں پوچھا کسی نے حال اس کا
 وہاں سے اس لیے چلتا ہوا ہے
 
 سدھر شہزاد پہلے سے گیا تھا
 بڑی مشکل سے وہ اچھا ہوا ہے
More Love / Romantic Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 