بھلا کیسی محبت ہے

Poet: Ghulam Mujtaba Haashmi Yaasir Al Barkaati By: Ghulam Mujtaba Haashmi Yaasir Al Barkaati, Hyderabad, Pakistan

کتابوں میں یہ لکھا ہے
بزرگوں کا یہ کہنا ہے
محبت ایسی خوشبو ہے
جو ہر سو پھیل جاتی ہے
یہ چہرے جگمگاتی ہے
یہ آنکھوں کو رلاتی ہے
محبت دل میں بس جائے
تو خونِ دل بہاتی ہے
چھپانا گر کوئی چاہے
تو ناکامی دکھاتی ہے
یہ سنتے ہی مرے دل میں
یکایک یہ خیال آیا
ہمیں پھر اپنے خالق سے
بھلا کیسی محبت ہے
نہ چہروں سے عیاں ہے جو
نہ آنکھوں میں نہاں ہے جو
نہ خونِ دل بہاتی ہے
نہ آنکھوں کو رلاتی ہے
ہمارے دل میں اس رب کی
بھلا کیسی محبت ہے 

Rate it:
Views: 801
27 Jun, 2015