بھول جانے میں جس کو زمانے لگے

Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsi

بھول جانے میں جس کو زمانے لگے
بھولنے والے وہی یاد آنے لگے

رات بھر نیند آتی نہیں ہے مجھے
وہ خیالوں میں دن رات آنے لگے

بے وفا میں نہیں ہوں کہا ہے اسے
کیوں یہ الزام پھر یوں لگانے لگے

عمر بھر کی کمائی سے تیار کیا
میرے دشمن وہی گھر گرانے لگے

میرا شہزاد کچھ بھی بچا اب نہیں
میرے اپنے مجھے تو رلانے لگے

Rate it:
Views: 215
30 Apr, 2023