بھولنے والےمیں تجھےبھلاؤں کیسے
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamبھولنے والےمیں تجھےبھلاؤں کیسے
اپنی آواز تیرےدل تک پہنچاؤں کیسے
میرےدل کےسبھی تارٹوٹ چکےہیں
اب سات سروں میں کچھ گاؤں کیسے
دن رات رونےسےفرصت نہیں ملتی
جب دل ہی اداس ہوتومسکراؤں کیسے
تیراہر نقش ذہن سےمٹاتو دوں لیکن
جو مہردل پہ لگی ہےاسےمٹاؤں کیسے
دنیابھر کےسارےغموں ں کو اپنا بنا کر
غم کےساز پہ خوش کہ گیت سناؤں کیسے
تیری یاد کاپنچھی جو میرےساتھ رہتا ہے
اپنے تخیل کے پرلگاکراسےاڑاؤں کیسے
More Love / Romantic Poetry






