بہاروں کی آرزو کرتے ہیں

Poet: Jamil Hashmi By: jamil Hashmi, Rawalpindi

بہاروں کی آرزو کرتے ہیں
پھولوں کی آرزو کرتے ہیں

تیرے حسیں تصور میں کھو کر
نظاروں کی آرزو کرتے ہیں

تو ہے ہمارے دل میں آیا ہوا
دل میں اتارنے کی آرزو کرتے ہیں

تراشتے ہیں تجھے خیالوں میںہم
تجھے سنوارنے کی آرزو کرتے ہیں

رہتا ہے تو ہماری آنکھوں میں
تجھے اپنا بنانے کی آرزو کرتے ہیں

Rate it:
Views: 396
01 Oct, 2012