بہت تکلیف دیتا ہے
کوئی اپنا رلا دے تو
کوئی جب دل دکھا دے تو
جو برسوں کی شناسائی
کو اک پل میں بھلا دے تو
بہت تکلیف دیتا ہے
بہت تکلیف دیتا ہے
کسی کا چھوڑ کر جانا
نہ واپس لوٹ کر آنا
امیدوں کے چراغوں کو
ہوا دے کے بجھا جانا
بہت تکلیف دیتا ہے
بہت تکلیف دیتا ہے
جسے سائل سمجھتے تھے
جسے دیوانہ کہتے تھے
وہی جب دل دُکھا دے تو
جسےتم اپنا کہتے تھے
بہت تکلیف دیتا ہے
بہت تکلیف دیتا ہے