بہت روئے غم کی تلاوت سے پہلے

Poet: zaigham jaffery By: zaigham jaffery, Daska

بہت روئے غم کی تلاوت سے پہلے
وہ محبوب تھے بس عداوت سے پہلے

شگوفوں نے رو رو یہ مہکایا گلشن
خداوندِ گلشن بغاوت سے پہلے

حسیں اور مغرور تھا ان کا لہجہ
محبت کے جیسی لطافت سے پہلے

وہ بدنام اہلِ دہر میں تھا مانا
صرف وہ بھی میری ہدایت سے پہلے

تھیں وابستہ میری محبت کی یادیں
نئی بننے والی عمارت سے پہلے

محبت کا انجام دار و رسن ہے
ذرا سوچ لیجے محبت سے پہلے

خیالِِ جہاں دُور ہو جائیں مجھ سے
ذرا شیخ پی لوں عبادت سے پہلے

گرے جعفری میری آنکھوں سے موتی
قیامت جو ٹوٹی قیامت سے پہلے

Rate it:
Views: 331
07 Jul, 2011