Add Poetry

بہت ہی سرد ہے موسم

Poet: طارق اقبال حاوی By: Tariq Iqbal Haavi, Lahore

کھلے نہ بال چھوڑو تم، بہت ہی سرد ہے موسم
گرم کوٸی شال اوڑھو تم، بہت ہی سرد ہے موسم

برسی ہے باغیچے میں، پوری رات ہی شبنم
نہ ننگے پاٶں دوڑو تم، بہت ہی سرد ہے موسم

بہت نازک طبیعت ہو، میری مانو یہ مت کرنا
نہ گیلے پھول توڑو تم، بہت ہی سرد ہے موسم

برف پہ دل بنانا یوں، تمھیں بیمار کردے گا
میری جاں ضد یہ چھوڑو تم، بہت ہی سرد ہے موسم

ٹھٹھرنے سے تو بہتر ہے، پاس چمنی کے سنگ بیٹھیں
گاڑی گھر کو موڑو تم، بہت ہی سرد ہے موسم

Rate it:
Views: 552
16 Jan, 2021
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets