بے غم
Poet: kiran shahzadi By: kiran shahzadi, Rawalpindiاک شام تنہا بیٹھی تھی
بالکل چپ چپ سی رھتی تھی
شام کے گھنیرے سائے
جیسے اس کو ڈستے تھے
اس کی آنکھوں سے
اک آبشار سی بہتی تھی
اور جذبات میں ہلچل سی مچتی تھی
وہ شاید مجھ سے کچھ کہنا چاھتی تھی
کوئی راز بتانا چاھتی تھی
راز شاید کوئی گہرا تھا
وہ خوف زدہ ھو جاتی تھی
اس کو کسی کی چاہ تھی شاید
وہ کچھ پل کی مہماں تھی شاید
اس کو رسوائی کا ڈر تھا شاید
وہ بھی شاید
کسی کے گلے کا ھار ھوئی تھی
پھر وہ بھی بیکار ھوئی تھی
More Love / Romantic Poetry






