بے وفا کا یارو کوئی بھروسہ نہیں ہوتا
اک بار جو سوکھ جائے شجر وہ ہرا نہیں ہوتا
جو سوچ سوچ کے تھک جائیں وہ ہوتا نہیں
کبھی وہ بھی ہو جاتا ہے جو سوچا نہیں ہوتا
معجزہ ہونا بھی کسی معجزے سے کم نہیں ہے
اس دور میں تو اب کوئی معجزہ نہیں ہوتا
رہتی ہے یاد تیری سدا ساتھ میرے
میں تنہائی میں بھی اب اکیلا نہیں ہوتا
یہ پیار، محبت ، خلوص ، وفا ، کچھ بھی نہیں
وقت آنے پہ راسخَ کوئی کسی کا نہیں ہوتا