تاریک شب میں تیرا انتظار قیامت ہے
Poet: IMTIAZ SHARIF IMTIAZ By: RAAZ BHANEWALI, SIALKOTتاریک شب میں تیرا انتظار قیامت ہے
ہر اک لمحہ میرے یار قیا مت ہے
وہ دور ہو تو بھی سکوں نہیں ملتا
پاس ہو تو چہرے کا دیدار قیامت ہے
وہ پاس ہو تو دھوپ بھی لگتی ہے ٹھنڈی
وہ دور ہو تو سائیہ اشجار قیامت ہے
ہر روز تیری راہوں میں کھڑا رہتا ہوں
ہر روز تیری راہوں میں انتظار قیامت ہے
حسن قاتل ہے عاشقوں کے ارمانوں کا
عشق عزاب ہے اور پیار قیامت ہے
امتیاز وہ ہنسے تو سوکھی کلیوں سے خوشبو آئے
وہ روٹھ جائے تو بہار قیامت ہے
More Love / Romantic Poetry






