Add Poetry

تتلیاں، جگنو سبھی ہوں گے مگر دیکھے گا کون

Poet: Noshi Gillani By: Shazia Hafeez, Attock

تتلیاں، جگنو سبھی ہوں گے مگر دیکھے گا کون
ہم سجا بھی لیں اگر دیوار و در دیکھے گا کون

اب تو ہم ہیں جاگنے والے تیری خاطر یہاں
ہم نہ ہوں گے تو تیرے شام و سحر دیکھے گا کون

جس کی خاطر ہم کو سجن سچائی کے رستے چلے
جب وہی اس کو نہ دیکھے تو ہنر دیکھے گا کون

بے ستارہ زندگی کے گھر میں اب بھی رات کو
اک کرن تیرے خیالوں کی مگر دیکھے گا کون

Rate it:
Views: 603
11 Aug, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets