تجھ سے یا خود سے دور ہوئے ہم

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL, Gujranwala

تجھ سے یا خود سے دور ہوئے ہم
بنا توٹے نہال بڑے چُور ہوئے ہم

بے وفا کو بے وفا نہ کہہ سکے جب
تو اپنے لئے ہی زہریلا نسور ہوئے ہم

زندگی کی نئی منزل پہ پہنچ کر حیران ہوئے
کہاں پہنچے کہاں سے عبور ہوئے ہم

موسم بھی وہی رہا نہ بدلے دن و رات
ترے جانے کے بعد تنہا ضرور ہوئے ہم

تنگیاں ، مصیبتیں ، مسلے ، مسائل پہلے بھی تھے
مگر پہلے نہ کبھی اتنے مجبور ہوئے ہم

فریب دیے کس نے ، کس نے جرم کیے
اِسی سوچ میں قید بے قصور ہوئے ہم

اُس کی سہیلیوں نے بتایا اُسے اِک گدا بارے
نہال اِس طرح چرچہ ہوا مشہور ہوئے ہم

Rate it:
Views: 407
27 Jun, 2014
More Love / Romantic Poetry