Add Poetry

تجھے جب دیکھ لیتا ہوں نگاہیں جھوم اُٹھتی ہیں

Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL INAYAT GILL, Gujranwala

تجھے جب دیکھ لیتا ہوں نگاہیں جھوم اُٹھتی ہیں
جشن ہوتا ہے چاہت کا وفائیں جھوم اُٹھتی ہیں

کوئی تشریح نہیں کرتا کوئی قصہ نہیں کہتا
تجھے میں چاند کا صنم کوئی حصہ نہیں کہتا
کہوں کیسے تجھے میں پھول کہ تم پھولوں سے کومل ہو
گواہ دوں کیسے پل بھر میں صدیوں کا تم حاصل ہو
ترے مدِنظر سجدے میں دعائیں جھوم اُٹھتی ہیں
جشن ہوتا ہے چاہت کا وفائیں جھوم اُٹھتی ہیں

میں نہالؔ ، ترا عاشق جس نے حسین گھڑی پائی
میرے آنگن میں دیکھو تو ملکہء کوہ قاف پَری آئی
ادا جس کی طلسم ہے جسم نورِ مجسم ہے
ترا خیال حسین جنگل میرا دل جس میں گم ہے
تجھے دلہن بنا لوؤں کیا صلاحیں جھوم اُٹھتی ہیں
جشن ہوتا ہے چاہت کا وفائیں جھوم اُٹھتی ہیں

Rate it:
Views: 492
14 May, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets