تجھے میں قید کر لیتی۔۔۔۔۔۔

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Islamabad

اے کاش
تجھے میں قید کر لیتی،حصار چشم بینا میں
رہائی کو تیری مشکل بنا دیتی
تجھے میں دل کے آنچل میں چھپا لیتی
تیری رخصت کو دل سے میں بہت مشکل بنا دیتی
مجھے تو چھوڑ کر جانے کی کوشیش بھی اگر کرتا
میری بانہیں تیرے جانے کا ہر راستہ
یقینا بند کر دیتیں،تجھے جانے نہیں دیتیں
لپٹ کر تیرے پیروں سے
تجھے ساکت بنا دیتی،تجھے جامد بنادیتی
اے کاش
تجھے میں قید کر لیتی،حصارچشم بینا میں
رہائی کو تیری مشکل بنا دیتی

Rate it:
Views: 390
05 Oct, 2012