تری نگاہ کی زیبائی نے قیادت کی!

Poet: پروین شاکر By: Muhammad Zubair, Multan

ٹھہرکے دیکھے تو رک جائے نبض ساعت کی
شب فراق کی قامت ہے کس قیامت کی

وہ رت جگے ،وہ گئی رات کاسخن کاری
شبیں گزاری ہیں ہم نے بھی کچھ ریاضت کی

وہ مجھ کوبرف کے طوفان میں کیسے چھوڑگیا
ہوانے سردمیں بھی جب مری حفاظت کی

سفرمیںچاندکاماتھاجہاںبھی دھندلایا
تری نگاہ کی زیبائی نے قیادت کی

ہوانے موسم باراںسے سازشیں کرلیں
مگرشجرکوخبرنہیں شرارت کی

Rate it:
Views: 348
04 Apr, 2012