ترے آنسوؤں کو پلکوں سے پی جاؤں
Poet: NEHAL INAYAT GILL By: NEHAL, Gujranwalaدرد تجھے ہو اور آنکھ میری بہے
ایسا رشتہ چاہتا ہوں تری ذات سے
میری خالی جھولی آج بھر دے تُو
اپنے تُو غموں سے اپنی آفات سے
ناز کرونگا فخر ہو گا مجھے
رنج و الم دے گر اپنے ہاتھ سے
ترے آنسوؤں کو پلکوں سے پی جاؤں
دے فقیر کو یہ موتی خیرات سے
مجھے زبان سے سلیقہ نہیں بولنے کا
عشق میرا بیان ہوتا ہے غزلات سے
اگر ملے تری محبت مجھے جانِ جاں!
نہال کو زیادہ مل جائے اُوقات سے
More Love / Romantic Poetry






