Add Poetry

تم اپنے گھر میں اونچی دیوار مت کرنا

Poet: Mazhar Iqbal Samar By: Mazhar Iqbal Samar, kharian-gujrat

سارے ہی شہر کو سو گوار مت کرنا
اے دوست رختِ سفر اختیار مت کرنا

وہ میرا نام دعاؤں میں لکھ رہا ہو گا
اس سے کہنا میرا انتظار مت کرنا

دل یہ کہتا ہے کہ وہ لوٹ آئے گا
دل کا مگر تو کبھی بھی اعتبار مت کرنا

طوفان کیسے بھی اٹھیں دیپ جلائے رکھنا
اپنی آنکھوں کو کبھی سوگوار مت کرنا

لوگ اپناتے ہیں اور چھوڑ دیتے ہیں
اے دل کبھی کسی سے بھی پیار مت کرنا

میرے سب خواب میری زندگی کے ضامن ہیں
میں جو غافل ہوں مجھے بیدار مت کرنا

تیرے ہمسائے بھی سورج کے تمنائی ہیں
تم اپنے گھر میں اونچی دیوار مت کرنا

کہہ رہی ہے ہم سے صبحِ نو بہار مظہر
بدل جاتے ہیں دن جی کو بے زار مت کرنا

Rate it:
Views: 686
19 Aug, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets