تم خواب کو کیا کرتے
Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hillلمحوں کو جیا کرتے سانسوں کو سنا کرتے
برسات کے موسم میں گر تم سے ملا کرتے
اچھا کیا جو تو نے بے اعتنائی برتی
خلوت میں ورنہ تیری پلکوں سے بہا کرتے
الفت کے راستوں میں وحشت نہ اگر ہوتی
ہم کس کو وفا کہتے تم کس پہ جفا کرتے
تیرے حسیں قفس میں قیدی ہی بن کے رہتے
قدموں میں بکھر جا تے گر ہم کو رہا کرتے
قابو ہی نہیں آتے سوچوں کے تانے بانے
ورنہ تیرا تصور آنکھوں سے بنا کرتے
ناموس محبت نے روکا ہے ہمیں ورنہ
دل چاہتا تھا تم سے تھوڑا سا گلہ کرتے
دامن چھڑا کے ہم سے بہتر ہی کیا تو نے
اس بزم حقیقت میں تم خواب کو کیا کرتے
اشعار کا احاطہ کتنا حسین ہوتا
تم لفظ ہمیں دیتے ہم صرف لکھا کرتے
More Love / Romantic Poetry






