تم سے کتنی محبت ہے
Poet: M,masood By: M,masood, Nottinghamتم سے کتنی محبت ہے یہ میں بتا نہیں سکتی
اپنی زندگی میں تمھاری اہمیت جتا نہیں سکتی
میری زندگی کا ہر لمحہ تمہی سے تو شروع ہوتا ہے
تم سے دور رہ کے ایک پل بھی اکیلے بتا نہیں سکتی
ممکن ہے میں خود کو تو بھول ہی جاؤں کبھی
پر تجھے بھولنے کی خطا میں کر نہیں سکتی
تم میرے دل میں نہیں میرے روح روح میں بسے ہو
تم سے بچھڑ کے میں یہ زندگی جی نہیں سکتی
یقین نہیں ہوتا کبھی کے تم چاہتے نہیں ہو ہمیں
اپنے درد کو اپنی زبان سے بیان کر نہیں سکتی
آج وعدہ کیا ہے میں نے دل سے او میرے صنم
تمھارے سوا میں کسی اور کو چاہ نہیں سکتی
More Love / Romantic Poetry






