تم لفظوں کے کھیل رچاتے ہو
تم ہنستے ہو تم گاتے ہو
کچھ باتیں بیتے لمحوں کی
کبھی تنہائی میں جب دہراتے ہو
وہ لفظ جو ٹوٹے رہ گئے
وہ ملا کے جوڑتے ہو
کچھ لوگ تھے کانچ کے دل والے
تم ان کے قصے سناتے ہو
یوں بنا کہ یادوں کا تاج محل
تم مزاج بدلتے جاتے ہو
کبھی ہنستے ہو کبھی روتے ہو
کبھی بھولنے کی خواہش کرتے ہو
وہ لمحے جن کو تم جی چکے
ان لمحوں کی نظر اتارتے ہو
وہ لمحے جو تم کو جی چکے
تم ان سے نظریں چراتے ہو
یوں آنکھ مچولی کھیل کر
آنسوؤں سے مسکراتے ہو
اس بہتے پانی سی دنیا میں
جب ماضی کو سوچتے جاتے ہو
وہ لوگ جو سب کچھ کھو گئے
یوں ان سے وفا نبھاتے ہو
اس وفا سے عاری دنیا میں
اس وفا کی فطرت کو دیکھا کر
تم دل کو ہمارے بھاتے ہو
تم سب سے نرالے لگتے ہو
تم ہم کو پیارے لگتے ہو
تم سب سے پیارے لگتےہو