تم مجھ کو اچھے لگتے ہو

Poet: UA By: UA, Lahore

مجھ کو تو ایسا لگتا ہے
تم مجھ کو اچھے لگتے ہو

میں جب بھی سونے لگتی ہوں
تم سپنوں میں آ جاتے ہو

سوتے جگتے نہ جانے کیوں
آنکھوں میں سمائے رہتے ہو

میں جب کچھ سوچنے لگتی ہوں
تم سوچوں میں آجاتے ہو

میں جب کچھ کہنے لگتی ہوں
ہر بات میں تم یاد آتے ہو

میں جب جب آئینہ دیکھتی ہوں
درپن میں تم ہی جھلکتے ہو

مجھ کو تو ایسا گتا ہے
تم مجھ کو اچھے لگتے ہو

Rate it:
Views: 1783
22 Jun, 2010