تم میری کون ہو

Poet: Wasi Shah By: Huma Shehzad, Sailkot

تم میری کون ہو تم سے ہے تعلق کیسا
تم کسی دھند میں لپٹی ہوئی تنہائی ہو

میری شہرت ہو دعا ہو میری رسوائی ہو
بات کرتی ہو کبھی چپ میں بکھر جاتی ہو

کیوں میری روح کے گوشوں پہ ستم ڈھاتی ہو
تم میری کون ہو تم سے ہے تعلق کیسا ؟

گنگناتی ہو تو یہ محسوس یہ ہوتا ہے مجھے
جیسے دریاؤں کے ساحل سے صدا آتی ہے

پاس آتا ہوں تو خوابوں میں اتر جاتی ہوں
دور جاتا ہوں تو دامن سے لپٹ جاتی ہو
تم میری کون ہو تم سے ہے تعلق کیسا
 

Rate it:
Views: 1794
23 Apr, 2008