تم میرے کیا ہو

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

میرے من کا میت ہو تم
میری راگنی میرا سنگیت ہو تم

میری زندگی میری جیت ہو تم
جو مر کر بھی نہ ٹوٹے وہ پریت ہو تم

میری قدر شناس ہو تم
دور رہ کر بھی پاس ہو تم

میرا خواب ہو تم میری تعبیر ہو تم
میرا سنسار میری تقدیر ہو تم

میں مریض محبت زندگانی ہو تم
میرے سپنوں کی رانی ہو تم

میرے لبوں کی مسکان ہو تم
میں دل ہوں اور جان ہو تم

Rate it:
Views: 706
20 Feb, 2009