تم میرے ہو
Poet: By: Fida Sherazi, Islamabadکچھ ربط نہیں اب جذبوں میں
 کچھ ضبط نہیں ان نظموں میں
 
 باربط کہانی لکھنی ہے
 کچھ سوچ مقدس ٹھہری ہے
 
 پھر فکر کے ہر اک آنگن میں
 کچھ رابطے ہیں کچھ ضابطے ہیں
 
 ہم چاہت دیس کے باسی ہیں 
 ہر روز سنورتے رہتے ہیں 
 ہر روز نکھرتے رہتے ہیں
 
 کبھی گلشن میں کبھی بستی میں 
 کبھی فکر کی ہر اک مستی میں
 
 کچھ لفظ مہک سے جاتے ہیں
 کچھ ہم ترتیب میں لاتے ہیں 
 
 ان غزلوں کو ان نظموں کو 
 ہر سمت محبت پھیلی ہے
 چاہت کی حقیقت لکھنی ہے
 
 گر ربط نہ ٹوٹے مستی کا 
 کچھ ضبط نہ ٹوٹے ہستی کا
 
 ناراض نہ ہو اک بات کہوں 
 تم میرے ہو تم میرے ہو
More Love / Romantic Poetry







