تم کتنی سندر ہو جاناں
Poet: Shoaib iqbal By: Moona, sialkotتم کتنی سندر ہو جاناں
بات کاٹ کر ہنس پڑتی ہو
چپکے چپکے ہی کچھ کہہ جاتی ہو
دور رہ کر بھی میرے حال سے باخبر رہتی ہو
تم کتنی سندر ہو جاناں
تم میرا کتنا خیال رکھتی ہو
میلوں دور رہ کر بھی
پاس ہونے کا احساس دیتی ہو
تم کتنی اچھی ہو جاناں
تم کتنی سندر ہو جاناں
مشکلوں میں میرا ساتھ دیتی ہو
آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ہو
اندھیروں میں نئی شمع تم جلاتی ہو
تم کتنی اچھی ہو جاناں
تم کتنی سندر ہو جاناں
More Love / Romantic Poetry







