تم کتنے پاگل، باؤلے ہو

Poet: Shehzad Musk By: Shehzad Musk, Karachi

تم کتنے پاگل باؤلے ہو
تم خود سے باتیں کرتے ہو

تم ایسے ویسے ہر گز نہیں
تم سب کو اچھے لگتے ہو

اُن باتوں میں سچائی ہے
تم باتیں جو بھی کرتے ہو

وہ اکثر مجھ سے کہتی تھی
کیوں اتنا سوچا کرتے ہو

جب ساتھ میرے تم ہوتے ہو
تم کتنا دھیرے چلتے ہو

میں جب کہوں کچھ بات کرو
تم خاموش زباں کر لیتے ہو

Rate it:
Views: 673
25 Apr, 2008