تم یاجلی کہانی بتاؤ کہ رات کٹے
چلو زندگی کی معنیٰ بتاؤ کہ رات کٹے
مانہ کہ امنگوں کو رغبت کی تلاش
لیکن کوئی نشانی بتاؤ کہ رات کٹے
سنا ہے سنگ شہاب ضمیمہ چھوڑ گئے
ایسی بھی انہونی بتاؤ کہ رات کٹے
گری مختاری میں مذہب کا کیا گیا
دنیوی نہ دینی بتاؤ کہ رات کٹے
تمہیں بلاغرض برباد کس نے کیا
حالت اب سنگینی بتاؤ کہ رات کٹے
کون ہے وہ جو تعمل سے گذر گیا
وہی دل خونی بتاؤ کہ رات کٹے
یہ تو میری معمہ کا قصہ تھا چھوڑو
سنتوش تم اپنی بتاؤ کہ رات کٹے